القلم ریسرچ لائبریری پروجیکٹ میں ہمارا ساتھ دیں ! القلم ریسرچ لائبریری کے رضاکار بنیں !!

Sunday, February 21, 2010

برج ثور Taurus


ویسے تو قرآن پاک کا پڑھنا ہر صورت میں باعث ثواب و رحمت ہے ۔ لیکن میں یہاں خاص طور پر آپ کے برج کے حوالے سے چند ادوار اور سورتیں بتا رہا ہوں جن کو دی گئی تعداد اور طریقہ کے مطابق پڑھنے سے انشاءاللہ آپ اپنے جائز مقاصد حاصل کر سکیں گے

ہر مقصد کے لئے ” یَا مُجِیبُ ” 155 مرتبہ
دولت کے لئے ” یَاغَنِیُ ” 1060 مرتبہ
علم حاصل کرنے کے لئے ” یَا عَلِیمُ ” 140 مرتبہ
شادی کے لئے ” یَا لَطِیفُ ” 129 مرتبہ
محبت کے لئے ” یَا عَزِیزُ ” 94 مرتبہ


سورہ النساء ، سورہ انعام ، سورہ توبہ ، سورہ حجر ، سورہ النجم ، سورہ قمر اور سورہ اخلاص ۔

2 comments:

  1. السلام و علیکم راجہ صاحب
    جزاک اللہِ خیرا و کثیرا
    یہ ایک بہت منفرد پوسٹ ہے. اس سے پہلے آج تک میں صرف برجوں کو انسانی خصوصیات کے حوالے سے پڑھتا تھا. آج آپ نے بہت منفرد اور بڑے علم و ثواب کی باتیں بتائیں ہیں.
    اللہ تعالٰی آپ کو بہترین ہدائیت و رحمت عطا فرمائے. آمین.


    کچھ باتیں میرے ذھن میں ہیں جو پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں:
    ایک تو یہ برج ثور میں آپ نے برج اسد کا نشان لگا رکھا ہے. اسے تبدیل کردیجئے.

    دوسرا میں آیات و اسماالحسنٰی کو کسی خاص برج کے لئے پڑھنے کے علم کی اصل جاننا چاہتا ہوں کہ کونسی آیت اور اسماء الحسنٰی کس برج کے لئے کس اصول کے تحت وضع کیا گیا ہے.

    تیسرا، کیا برجوں کے علم کو سیکھنے میں کچھ مدد فراہم کر سکتے ہیں؟

    جزاک اللہ
    مخلص
    فرخ وحید

    ReplyDelete
  2. وعلیکم السلام فرخ

    میں تہہ دل سے آپ کا ممنون و متشکر ہوں کہ آپ مقالاتِ راحیل پر تشریف لائے.
    میں اس بات پر بھی آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے مقالات راحیل کے مضامین کو پسند کیا

    برخ ثور کا سائن تبدیل کر دیا ہے
    جہاں تک آپ کے سوالات کا تعلق ہے کہ آپ برج کے مطابق اسماء الحسنٰی یا آیات کو کس طرح وضع کیا گیا ہے تو بھائی جی یہ ایک طویل طریقہ کار ہوتا ہے جس میں بہت سی باتوں کو مدِنظر رکھنا پڑتا ہے
    اس پر ان شاء اللہ میں آئندہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں
    آپ کی تیسری بات کہ کیا میں علم بروج سیکھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں تو ان شاء اللہ جہاں تک ہو سکا میں اس سلسلےمیں حاضر ہوں

    امید ہے آپ آئندہ بھی مقالاتِ راحیل پر تشریف لاتے رہیں گے


    والسلام

    ReplyDelete