القلم ریسرچ لائبریری پروجیکٹ میں ہمارا ساتھ دیں ! القلم ریسرچ لائبریری کے رضاکار بنیں !!

Monday, June 8, 2009

حرامی کون - حصہ سوم

Written by شیخ راحیل احمد
Page 3 کا 6
۱۰:۔ہو سکتا ہے کہ کوئی قادیانی دوست کہے کہ یہ فقیر اسکا غلط مطلب نکال رہا ہے، آیا اسکا وہی مطلب نکلتا ہے یا نہیں ، میں اپنی بات کی تائید میں مرزا صاحب کے بیٹے کی تحریر پیش کرتا ہوں اور اس بیٹے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ مرزا صاحب نے اپنے اس بیٹے کو قمر الا نبیاء کا الہامی خطاب دیا ہوا ہے، اور یہ (جھوٹے) نبیوں کے چاند لکھتے ہیں، ” ہم کو نئے کلمہ کی ضرورت اس لئے پیش نہیں آتی کیونکہ مسیح موعود نبی کریم سے کوئی الگ چیز نہیں ہے ۔ صار وجودی وجودہ نیز من فرق بینی و بین المصطفیٰ فما عرفنی و ماریٰ ( یہ الہامات مرزا صاحب ہیں۔ناقل) اور یہ اس لئے ہے کہ اللہ تعالےٰ کا وعدہ تھا کہ وہ ایک دفعہ اور خاتم النبیین کو دنیا میں مبعوث کریگا جیسا کہ آیت آخرین منھم سے ظاہر ہے، پس مسیح موعود (مرزا صاحب۔ناقل) خود محمد رسول اللہ ہے جو اشاعت اسلام کے لئے دوبارہ دنیا میں تشریف لائے، اس لئے ہم کو کسی نئے کلمہ کی ضرورت نہیں، ہاں اگر محمد رسول اللہ کی جگہ کوئی اور آتا تو ضرورت پیش آتی“۔ کلمۃ الفصل/ ص ۱۵۸/ مصنفہ مرزا بشیر احمد ایم اے، پسر مرزا قادیانی۔ لو کر لو گل ! جناب یہاں ہندووں کے عقیدہ کو اپناتے ہوئے تو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے با برکت وجود کے ساتھ ساتھ انکے کلمہ پر بھی ہاتھ صاف ہو گیا۔

۱۱:۔مرزا صاحب فرماتے ہیں، " بعض کاملین اس طرح پر دوبارہ دنیا میں آ جاتے ہیں کہ انکی روحانیت کسی اور پر تجلی کرتی ہے اور اس وجہ سے وہ دوسرا شخص گویا پہلا شخص ہی ہو جاتاہے۔ ہندوں میں ایسا ہی اصول ہے" براہین احمدیہ حصہ پنجم/ر خ، ج ۲۱/ص ۲۹۱۔

۱۲:۔ ہندووں کا کیا عقیدہ ہے تو یہ بھی انکی کتاب سے پڑھ لیجئے۔ ”جس طرح انسان پوشاک بدلتا ہے اسی طرح آتما (یعنی روح) بھی ایک قالب (بدن) سے دوسرے قالب(بدن) کو قبول کرتی ہے“۔ اشلوک ۱۲۲، ادھیائے۲، گیتا، بحوالہ احتساب قادیانیت،ج۱۱ / ص ۱۵۸۔کیا روح کا ایک بدن سے دوسرے بدن میں منتقل ہونا اسلامی عقیدہ ہے؟

۱۳:۔ اور پھر بالفرض محال اگر ہم مرزا صاحب کی تھیوری تسلیم کر لیں تو کیا خدا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ کوئی سزا دینا چاہتا تھا؟کیونکہ ہندووں کے عقیدہ کے مطابق خدا جب کسی آتما کو پہلے گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے تو وہ پہلے سے کمتر حالت میں دنیا میں بھیجتا ہے۔ اسی لئے سزا کا لفظ میں نے اس لئے استعمال کیا کہ نبی اپنے وقت کا ذہنی ، جسمانی، صحت ، شکل صورت کے لحاظ سے بہترین انسان ہوتا ہے ، اور ایک وقت میں تو اللہ تعالےٰ جسکو نبیوں کا سردار بنا کے اور دنیا کا بہترین و کامل انسان قرار دیکر مبعوث کرتا ہے اب اسکی روح کو ایک ذہنی بیمار، کم از کم۳۰ سے زیادہ جسمانی بیماریوں میں مبتلا جسم، اور مجہول والا حلیہ، گندے کپڑوں میں ملبوس،نا مرد، بھٹیارنوں کی طرح گالیاں دینے والی زبان، اور ہر روز اپنی پہلی بات سے مُکرکر خدا پر نیا الزام ( الہاموں کی نام پر) لگانے والے انسان کی شکل میں ہی بھیجنا تھا؟ کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

۱۴:۔جو پاک وجود صلی اللہ علیہ وسلم ہزاروں درود سلام ہوں اس پر،پہلی عمر میں پتھر کھا کر خون میں تر بتر ہونے کے باوجود دعا دیتا تھا کیا اب اسکو ایسے انسان کے روپ میں بھیجنا تھا کہ جو نہ صرف دوسروں کو اشتعال دلاتا ہے بلکہ اگر کوئی اسکی یاوہ گوئیوں کا جواب لکھتا ہے تو آپے سے باہر ہو کر اس کتاب والے کو ہی نہیں جواب دینے والے کے پورے علاقے کو تا قیامت لعنتی قرار دیتا ہے؟ کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

۱۵:۔ایک دنیا کا فتح یاب ترین اور ہر معرکے میں کامیاب ہونے والا جرنیل صلی اللہ علیہ وسلم جسکو خدا تعالےٰ ایک وقت میں قیصر اور کسریٰ کے دربار کی چابیاں دیتا ہے، کیا اب اسکو ایسے انسان کے روپ میں بھیجے گا کہ جو کافروں کی ملکہ کی بار بار منتیں کرتا ہے کہ میرے لاکھوں خوشامدی لفظوں کا صرف ایک لفظ ”شکریہ “ کہہ دو اور مجھے مزیدممنون ہونےکاموقع دو؟کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

۱۶:۔جس شخص کے ذریعہ سے خدا نے دنیا سے کفر کے اندھیروں کو دور کیا ، کیا اسکو اپنے ہی دئے ہوئے دین کی تعلیم کے خلاف، اب ہندو مت کی کفریہ تعلیم جس سے کہ خود اس مذہب کے ماننے والے بھی دامن چھڑا رہے ہیں کے ذریعہ دوبارہ اس دنیا میں لائے گا؟کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

۱۷:۔ ا ب مرزا صاحب اپنی وحی کے ذریعہ اپنی امت کو اپنے ( مرزا)پر درود بھیجنے کا حکم سنا رہے ہیں تاکہ برابری کا دعویٰ پکا ہو جائے اور اس ( خود ساختہ ) الہام میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا نام صرف اس لئے لگایا ہے کہ مرید بھی کہیں چونک نہ پڑیں اور کئے کرائے پر سوال نہ اُٹھ جائیں، ” صلیٰ اللہ علیک و علیٰ محمد “ تذکرہ ( الہامات مرزا صاحب کی کتاب)، ص ۷۹۴ ، طبع دوم] ۔ اور بات صرف رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ درود بھیجنے کی ہی نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے تک جاتی ہے ؟کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

۱۸:۔ اورمرزا صاحب پر درود بھیجنے کو تاکیداً اور فرض بنانے کے لئے کیا وحی ہوتی ہے لیکن ایک اہم بات جو غیر محسوس طریق پر مرزا صاحب نے اپنی اس وحی میں پیدا کی ہے کہ اب درود بھیجنے کے وقت صرف مرزا صاحب کا نام کافی ہے اور رسول پاک کا نام لینا اب ضروری نہیں کیونکہ صلحاءعرب اور شام کے ابدال صرف مرزا صاحب پر درود بھیج رہے ہیں اور انکے درود میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں اور انکی اس بات کی تائید زمین و آسمان کے ساتھ ( بغیر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو شامل کئے) اللہ بھی عرش سے تعریف کے ساتھ کر رہا ہے ،مرزا صاحب کی وحی ہے ، ” یصلون علیک صلحاءالعرب و ابدال الشام ۔ و تصلی علیک الارض و السماءو یحمدک اللہ من عرشہ ۔ ترجمہ : تجھ پر عرب کے صلحاءاور شام کے ابدال درود بھیجیں گے۔ زمین و آسمان تجھ پر درود بھیجتے ہیں اور اللہ تعالےٰ عرش سے تیری تعریف کرتا ہے“۔ [ تذکرہ/ص ۱۶۸، طبع دوم]۔کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

۱۹:۔آج مرزا صاحب کو مرے ہوئے سو سال ہو گئے، اگر ان کی زندگی میں نہیں تو موت کے بعد ہی بتا دیں کہ کونسے صلحائے عرب ہیں جنہوں نے مرزا صاحب پر درود بھیجا ہے ؟ شام کے وہ کونسے ابدال ہیں جو سلامتی بھیج رہے ہیں؟کیا قادیانی جماعت کسی واقعی صلحاءیا ابدال کے نام دے سکتی ہے ؟، جنکی اس حیثیت کو ساری مسلم دنیا نہ سہی کم از کم عرب دنیا ہی تسلیم کرتی ہو،یہ علیحدہ بات کہ اپنی جماعت کے کن ٹٹوں کو جو مرضی قرار دے لو، لیکن بات صرف ، نام ، مقام، کلمہ اور درود پر ڈاکہ ڈالنے یا برابری کرنے تک ہی نہیں رہتی۔

۲۰:۔ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تجلی سے ہی دنیا کو محروم کرنے کی سازشیں شروع ہوتی ہیں، مرزا صاحب فرماتے ہیں ،”مگر تم خوب توجہ کر کے سن لو کہ اب اسم محمد کی تجلی ظاہر کرنے کا وقت نہیں۔ یعنی اب جلالی رنگ کی کوئی خدمت باقی نہیں کیونکہ مناسب حد تک وہ جلال ظاہر ہو چکا۔ سورج کی کرنوں کی اب برداشت نہیں۔ اب چاند کی ٹھنڈی روشنی کی ضرورت ہے اور وہ احمد کے رنگ میں ہو کر میں ہوں“۔ اربعین۴/ ر خ ، ج ۱۷/ ص ۴۴۶۔۴۴۵ ۔ دیکھیں کس چابکدستی کے ساتھ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود بے ضرورت قرار دیا جا رہا ہے ، اور اپنی ضرورت بتائی جا رہی ہے، اور اسکے ساتھ ہی ذہن میں یہ بات بٹھانے کی سازش ہو رہی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم نعوذ باللہ جلاتی ہے اور برداشت کے قابل نہیں، لیکن میری تعلیم چاند کی ٹھنڈی کرنیں ہیں جو تمہیں سکون بخشیں گی۔اسکا مطلب ہے کہ انکی تعلیم یقیناً علیحدہ ہے ۔اور یہ ایسا منحوس چاند مرزا صاحب کی پیدائش کے ساتھ ہی عالم اسلام کے سر پر چڑھا ہے کہ عالم اسلام کی غلامی ہی نہیں ختم ہو رہی۔کیا یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں؟

No comments:

Post a Comment

بلاگ اسپاٹ پر فی الحال اردو کلیدی تختے کی تنصیب ممکن نہیں آپ سے التماس ہے کہ اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں بہت شکریہ، اظہاریہ نویس ۔