القلم ریسرچ لائبریری پروجیکٹ میں ہمارا ساتھ دیں ! القلم ریسرچ لائبریری کے رضاکار بنیں !!

Thursday, August 27, 2009

کھلا خط بنام مرزا مسرور احمد - حصہ سوئم

اب میرے دل میں سوال یہ پیدا ہوتے ہیں:۔

1) مرزا صاحب نے اپنی معرکۃ الآراء تصنیف میں جو کہ خدا تعالےٰ نے اپنی حفاظت، اور اہتمام میں نہایت تحقیق اور دقیق، کے ساتھ مولف کو ملہم ، مجدد اور مامور کے درجہ پر فائز کر کے لکھوائی اس میں الہاماً ایسا متفقہ عقیدہ بابت حیات عیسیٰ علیہ اسلام لکھوایا جو کہ 13صدیوںسے امت کا ، اولیاء کا ، صلحاء کا عقیدہ تھا۔کیاوہ عقیدہ صحیح نہیں تھا؟

2) یااس تحریر کے بارہ برس کے بعد مرزا صاحب نے ایک سو اسی ڈگری کا پھیر کھا کر بغیر کسی ثبوت کے ( نام نہادثبوت بعد میں ڈھونڈے گئے) مسلم امہ کے متفقہ عقیدہ کی نفی کرتے ہوئے، وفات عیسیٰ علیہ سلام کا جو عقیدہ بیان کیا وہ صحیح ہے؟ کیا پہلا عقیدہ براہین احمدیہ والا اب اتمام حجت نہیں رہا؟

3) دونوں الہاموں میں سے کونسا الہام صحیح ہے؟ وہ الہام جو کہ رسول کریم اور صحابہ ، اولیاء، صلحاء، اور امت کے عقیدہ کے مطابق تھا یا وہ الہام جو کہ بالکل مخالف سمت میں تھا؟

4) مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ شریف آدمی کے کلام میں تناقض نہیں ہوتا، تو کیا خدا تعالےٰ (نعوذ باللہ) شریف آدمی سے بھی گیا گزرا ہے جس کے الہامات میں اتنا زیادہ تناقض ہے کہ 1880 میں تو عیسیٰ علیہ سلام کی زندگی کا الہام کرتا ہے اور 1891 میں ان کی وفات کا الہام کرتا ہے؟

5) وہ کتاب جس کا متولی اور مہتمم خود خدا تعالےٰ ہو اس میں محض گپ لکھوائی تھی خدا تعالےٰ نے اپنے مجدد سے ؟

6) وہ کتاب جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے مامور سے الہام کر کے، نہایت تحقیق، عمیق کے اصل ماہیت کے باریک دقیقہ سے تہہ کو کھلوا کر لکھوائی اسمیں شرک عظیم ہی لکھوانا تھا، جیسا کہ مرزا صاحب نے فرمایا ہے کہ حیات عیسیٰ کا عقیدہ شرک عظیم ہے؟

7) اگر یہ عقیدہ گپ ہے تو کیا مرزا صاحب نے بطور مجدد لوگوں کو، اسلام کی حقانیت اور معارف قرآن کے نام پر گپ پڑھنے کو دی؟

8) اگر یہ عقیدہ شرک عظیم ہے تو کیا مرزا صاحب بطور مامور من اللہ لوگوں کومضبوط اور مستحکم دلائل کی آڑ میں شرک کی تعلیم بیچتے رہے؟

9) کیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، اولیاء، تیرہ صدیوں کے مجددین، صلحاء اور تیرہ صدیوں کی امت ،سب کے سب گپ پر یقین کرتے ہوئے شرک میں (نعوذباللہ) مبتلا تھے؟

10) یا اپنی کتاب کی فروخت بڑھانے کے لئے سب ڈرامہ تھا ؟یا خدا ،رسول،قرآن کے نام پرلاشعوری دکانداری تھی؟

11) یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مجدد بارہ سال تک شرک لکھ کر اسکی اصلاح بھی نہیں کرتا ، حالانکہ مرزا صاحب کا دعویٰ ہے کہ خدا تعالےٰ مجھے ایک لمحہ بھی غلطی پر قائم نہیں رہنے دیتا، یا انکا لمحہ بارہ برس پر محیط ہوتا تھا؟ یا خدا تعالےٰ ( نعوذ باللہ) بھول گیا تھا مرزا صاحب کی غلطی درست کرنا؟

12) کیا ایسا تو نہیں کہ مرزا صاحب کا پہلے عقیدہ اور جو کچھ انہوں نے براہین احمدیہ میں لکھا ہے ،بالکل صحیح ہو اور جب 1888میں بشیر اول کی وفات کے چند دن بعد ہسٹیریا کے دورے پڑنے شروع ہوئے( بحوالہ رویت نمبر19، سیرۃ المہدی جلد۱، مصنفہ مرزا بشیر احمد صاحب) ، انکی وجہ سے موقع پا کر الہامات میں شیطان داخل ہو گیا ہو جیسا کہ سورۃ الحج میں لکھا ہے کہ بعض دفعہ شیطان وحی میں مداخلت کر دیتا ہے، اور مرزا صاحب بھٹک گئے ہوں اور بوجہ اپنی مختلف بیماریوں، بالخصوص مراق اور مالیخولیا وغیرہ کی وجہ سے شیطانی اور رحمانی الہامات میں فرق نہ کر سکے ہوں؟

اور آپ دیکھ لیں کہ مرزا صاحب نے اسکے بعد اپنے دعووں میں ترقی کرنی شروع کر دی اور جیسا کہ انہوں نے اپنی کتاب’’ تحفہ گولڑویہ‘‘ ، صفحہ 232 پر لکھا ہے ،" دجال کا حدیثوں میں ذکر پایا جاتا ہے وہ پہلے نبوت کا دعویٰ کریگا اور پھر خدائی کا دعویدار بن جائیگا"، کے مطابق ،حتیٰ کہ خدائی کے دعویٰ ( حوالہ کیلئے کتاب البریہ، صفحہ 103 تا 105، رخ جلد 13) تک پہنچے۔ اور پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔

مرزا صاحب کو خدا تعالےٰ سمجھانے کے لئے اس کے بعد بھی کبھی کبھار صحیح الہام سے نوازتا رہا ، کم از کم یہ الہام تو بالکل ان کے حسب حال اور صحیح لگتا ہے، " وہ کام جو تم نے کیا خدا کی مرضی کے موافق نہیں ہو گا " ، { بحوالہ حقیقۃ الوحی ، صفحہ 108، رخ جلد22 }۔

میرے محترم ہم وطن، میں آپ کو اس خدا کی طرف بلاتا ہوں ، جسکی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں راہ دکھائی ہے اور جس راہ سے بد قسمتی سے آپ کے پردادا جان نے لوگوں کو ( شایدلا شعوری طور پر)بھٹکایا ہے۔

یہ دنیا چند روزہ ہے، لیکن اصل اور ہمیشہ کی زندگی آگے کی ہے اسکا فکر کرتے ہوئے ، کفریہ عقائد کو لات مارئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلی غلامی میں آ جائیں، اللہ تعالےٰ آپکو اس مصنوعی عزت کے بدلے اصل عزت سے اتنا زیادہ نوازے گا کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے، اور آپکے خوف کو ( جو ہر وقت انسانی حفاظتی حصار میں قید رہتے ہیں) امن اور آزادی میں بدل دیگا۔اللہ تعالےٰ آپکو حق اور جو دوسرے بھی اس خط کو پڑھیں ، ہدایت سے نوازے۔آمین۔ کیا میں آپ جناب سے جواب کی امید رکھوں؟

اگر خدا تعالےٰ نے توفیق دی تو میں ختم نبوت کے پہلو پر بھی آپ سے مرزا صاحب کے حوالوں کے ساتھ غور کرنے کی دوبارہ درخواست کرونگا۔

-

میں ہوں آپکا مخلص و ہمدرد

شیخ راحیل احمد {سابق احمدی}

2004 May 13

No comments:

Post a Comment

بلاگ اسپاٹ پر فی الحال اردو کلیدی تختے کی تنصیب ممکن نہیں آپ سے التماس ہے کہ اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں بہت شکریہ، اظہاریہ نویس ۔